ارنا کے مطابق پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکیں اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم سے مزین ہوچکی ہیں۔
خاص طور پر اسلام آباد کے مین چوراہے اور ایوان صدر تک جانے والی شاہراہ کو صدر ایران کے استقبال کے لئے سجادیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئيسی کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک نشست بھی منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیر مقدم نے شرکت کی۔
پاکستان کے وفاقی وزير داخلہ سید محسن رضا نقوی نے اس نشست میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہ پاکستان، صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئيسی کے استقبال کے لئے پوری طرح تیار ہے، کہاہے کہ یہ دورہ تہران اور اسلام آباد کے روابط میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس نشست میں پاکستان کے داخلہ سیکریٹری خرم آغا، اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی اینڈ انٹیلیجنس پولیس کے رابطہ افسر امید سروری اوراسلام آباد میں ایران کے قونصلر جنرل حسام خاتمی نے بھی شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ